ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کی ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنانے کی دھمکی

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل نے کہا کہ ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنائیں گے،

اسرائیل کے وزیرخارجہ ایلی کوہن نے بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو فوجی جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے عالمی محاذ بنائیں گے۔ اسرائیل اپنی فوجی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے پر بھی کام کرے گا،اسرائیلی وزیرخارجہ دعوی کیا کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ڈرون تیار کررہا ہے ۔ 

ایران کی فنانسنگ سرگرمیاں دنیا میں دہشتگردی کا باعث بن رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی حکام ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز استعمال کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں