ملتان : خانیوال کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے 2 افسر شہید ہو گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ملتان میں خانیوال کے قریب پیش آئے واقعے میں ایڈیشنل آئی جی کے مطابق دونوں افسران ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کردی گئی، جس میں ڈائریکٹر سی ٹی ڈی اور انسپکٹر سی ٹی ڈی شہید ہو گئے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خانیوال میں فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی افسران کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور چیف سیکرٹری و آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی افسران پرفائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے۔پنجاب حکومت ایسے واقعات کے روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے۔

