نائیجر:نائجیریا کی ریاست نائجر میں نامعلوم مسلح افراد نے 63شہریوں کو اغوا کر لیا ہے ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے نائجر کے تین دیہات پر دھاوا بول دیا۔
چھاپے میں مجموعی طور پر 63افراد کو اغوا کرلیا گیا جن میں سے 41دورمن گائوں، 14جرمیہ اور 8شہری پنڈوگری سے تھے،عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور دآرمی ہیڈ کوارٹر سے تقریبا 10کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دیہات میں تھے،یاد رہے کہ نائجیریا میں حالیہ برسوں میں عام شہریوں پر حملے اور اغوا کرنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

