English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برائیلر گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے عام بازاروں نے برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت مسلسل بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  گزشتہ روز عام بازاروں میں برائیلر مرغی کے گاشت 524روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا جبکہ زندہ مرغی 350 روپے میں فروخت ہوتی رہی نہ صرف یہ بلکہ فارمی انڈے بھی 274 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔

ایسے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے، ہر وزیر کو اپنی جیب بھرنے کی فکر ہے، ہم سے ووٹ لے کر اسمبلیوں میں پہنچ کر عیاشیاں کرتے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کیلیے عملی اقدامات کرے اور عوام کو سہولیات فراہم کرکے ملک میں امن قائم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے