اسلام آباد: رواں سال2023 میں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 2سورج اور 2چاندگرہن ہونگے۔
ماہرین علم نجوم کے مطابق نئے سال2023 کا پہلا سورج گرہن -20 اپریل کو ہوگا جوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 34 منٹ پر شروع ہوگا مکمل سورج گرہن نوبجکر سترا منٹ پر ہوگا جبکہ دس بجکر ستاون منٹ پرختم ہوگا یہ گرہن پاکستان ، بنگلہ دیش ،بھارت ،سری لنکا، ایران ،عراق ، متحدہ عرب امارات اور متعدد ایشائی ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔
گزشتہ سال بھی دنیا بھر میں چاند گرہن ہوئے تھے ، جس پر مسلمانوں نے استغفار کے عمل کو یقینی بنایا تھا اور دیگر جگہوں پر باقاعدہ توبہ استغفار کیلیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا تھا۔

