لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عوامی دباؤ ہوگا تو ایسا نہیں ہوسکے گا۔ عوامی دباؤ اتنا ہونا چاہیے کہ ایک کال پر پورا ملک سڑکوں پر آجائے۔
پاکستان تحریک انصاف لاہور کے عہدے داروں نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی، جس میں عمران خان نے لاہور میں ڈور ٹو ڈور مہم کے لیے پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک دے دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عوامی دباؤ ہوگا تو ایسا نہیں ہوسکے گا۔ عمران خان نے کہا کہ عوامی دباؤ اتنا ہونا چاہیے کہ ایک کال پر پورا ملک سڑکوں پر آجائے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ترک صدر طیب اردوان کے لیے عوام سڑکوں پرنکل آئی توان کے خلاف بھی سازش ناکام ہوئی تھی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کاکرپٹ ٹولہ ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، کوشش کریں گے جتنی جلد ہوسکے اس کرپٹ ٹولے کی حکومت ختم ہوجائے۔

