English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 اسرائیلی فوج نے پانچ فلسطینیوں کے گھر مسمار کرادیئے

الخلیل:قابض اسرائیلی فوج نے مسافر یطا میں  مزید پانچ فلسطینوں کے گھر مسمار کر دیئے گئے۔ 

الخلیل شہر کے جنوب میں مسافر یطا کی علاقے میں پیش آیا ، جہاں اسرائیلی قابض فوج نے گھروں کو گرانے کے لئے ان کے مالکان کے پاس اسرائیلی لائسنس نہ ہونے کا اعتراض کیا۔ اسرائیلی فوج کے دو بلڈوزروں نے بدو آبادی بدوی ماعین کے علاقے حمد عیسی کے گھر کو مسمار کیا جبکہ چار دیگر مکانات اسرائیلی فوجیوں نے خیربہ ، شعب البطم  ہیلمٹ میں مسمار کئے۔ یہ چاروں مکانات جبارین خاندان کے چار افراد کی ملکیت تھے۔ 

دریں اثنا مسافر یطا کے مکین راطب الجبور  نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت سے اپنے گھر کو نہ گرانے کے احکامات حاصل کر لئے ہیں۔ اس طرح کا عدالتی تحفظ شازو نادر ہی ملتا ہے۔ ادھر الخلیل میں قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد ابراہیمی کو بھی نشانہ بنایا اور کے دروازے بند کر کے مسلمانوں کو نمازوں کی ادائیگی سے روک دیا۔ 

مسجد ابراہیمی قدیمی شہر الخلیل میں واقع ہے۔ مسجد کے ڈائریکٹر غسان الرجبی مسجد کی جبری تالا بندی کے حوالے  سے بتایا ہے کہ اس دوران ایک فلسطینی نوجوان خاتون کو قابض فورسز تشدد کے بعد اغوا کر لے گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے