English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حناپرویز بٹ کی اسرائیلی وزیر کی جوتے سمیت مسجد اقصیٰ میں داخلے کی مذمت

threatening

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ کی اسرائیلی وزیر کی جوتے سمیت مسجد اقصیٰ میں داخلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا  ہےکہ اسرائیلی وزیر نے دانستہ طور پر مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کیا۔

اسرائیلی وزیر کی شرمناک حرکت پر پوری امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، اسرائیل گزشتہ کئی دہائیوں سے زبردستی فلسطینی سرزمین پر قابض ہے۔اسرائیلی فورسز بھارتی فورسز کی طرح دہائیوں سے بے گناہ اور نہتے فسلطینیوں کا قتل عام کررہی ہے اور توسیع پسندی کی پالیسی پر گامزن ہے۔

اقوام متحدہ کا بھارت اور اسرائیل کی جارحانہ اور قابض سوچ کی حوصلہ شکنی نہ کرنا پوری امت مسلمہ کیلئے باعث تشویش ہے، فلسطینی اور کشمیری مسلمان کئی دہائیوں سے اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کو لگا ڈالی جائے۔تمام اسلامی ممالک کو فلسطین اور کشمیر کیلئے متحد ہونے کی اب اشد ضرورت ہے۔دونوں قابض ممالک طاقت کے زور پر اب زیادہ دیر تک نہتے مسلمانوں کی آواز کو دبا نہیں سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے