ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف کوئی بھی اقدام اپنے مفاد کو دیکھ کر کریگا،امریکا

  واشنگٹن:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا قریبی شراکت دار ہے اور پاکستانی عوام نے دہشتگردی کے باعث بہت نقصان اٹھایا ہے۔ 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں نے پاکستانیوں کی جانیں لیں، پاکستان کو جب مناسب لگے گا تو وہ ایکشن لے گا، پاکستان کو اپنے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے۔ 

نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی ہونے کے خطر ات برقرار ہیں، پاکستان کوئی بھی اقدام اپنے مفاد کو دیکھ کر کرے گا اور پاکستان کس قسم کا ایکشن لے گا یہ اس کی اپنی مرضی ہو گی۔ امریکی ترجمان نے کہا کہ طالبان دہشتگردوں کو خطے کیلئے خطرہ بننے اور داعش ، القاعدہ اور ٹی ٹی پی جیسی کالعدم تنظیموں کو روکیں، خطرے سے نمٹنے کیلئے یکطرفہ کارروائی خارج از امکان نہیں۔ 

انہوں کہا کہ طالبان نے افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے کا معاہدہ کیا تھا ، طالبان کا اپنے وعدے پورے کرنا سب کے مفاد میں ہے، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دہشتگرد بڑا خطرہ ہیں، ہم نے ایمن الظواہری کے خلاف افغانستان میں کارروائی کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں