English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت فاؤنڈیشن کا ریسکیو 1122 کے تعاون سے مری میں تربیتی ورکشاپ

workshop

لاہور: بارشوں اور برف باری کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے الخدمت فاونڈیشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت ریسکیو 1122 کے تعاون سے مری میں  3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کا مقصد الخدمت کے تمام ریجنل نمائندگان اور رضاکاروں کو بارشوں اور برف باری میں کسی بھی ہنگامی صورت حال کے دوران مصیبت زدگان کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے کے جدید تکنیکوں اور آلات کے استعمال کی تربیت فراہم کرنا تھا۔سہ روزہ تربیتی ورکشاپ میں الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد، مینجر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام آصف جمال، ڈپٹی مینجر طیب بخاری اور ریسکیو ٹرینرز سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

تربیتی کورس میں شرکاء کو فرسٹ ایڈ، ڈیڈ باڈی مینجمنٹ، انسیڈینٹ کمانڈ سسٹم، فائر ایمرجنسیز، واٹر ایمرجنسیز،فیملی سکیورٹی اور ریسکیو کے دیگر طریقوں بارے ٹریننگ دی گئی۔

ورکشاپ  کے اختتام پر رضوان احمد نے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے ہر اول دستہ میں موجود رہی ہے۔ قدرتی آفات کو روکنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں لیکن مناسب تربیت اور حفاظتی انتظامات سے اس کی شدت اور ممکنہ نقصانات کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1122 کے تعاون سے الخدمت رضاکاروں کو ریسکیو اور ریلیف کی مکمل تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ دوبارہ سانحہ مری جیسا کوئی حادثہ رونما نا ہو۔اور ایسی کسی ناگہانی صورت حال میں متاثرین کو بروقت مدد فراہم کرکے قیمتی جانوں کو محفوظ کیاجاسکے۔ حالیہ ٹریننگ میں شرکاء کو برف باری اورتیز بارشوں کے دوران متاثرین کو ریسکو کرنے کے جدید طریقوں سے روشناس کروایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے