English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ، گھر میں آتشزدگی ، 3بچے جھلس کر جاں بحق

کراچی: کے علاقے کٹی پہاڑی اسلامیہ کالونی میں گھر میں آتشزدگی سے 3بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے اندر آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں میں 6سالہ اقصیٰ،5سالہ عظمی اور 7سالہ محمد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ گھر کٹی پہاڑی اسلامیہ کالونی میں پہاڑی کے اوپر ہے،مزید تحقیقات کررہے ہیں۔دوسری جانب کراچی کے علاقے جمشید روڈ نمبر2میں سلنڈر دھماکے سے 3افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ریسکیو حکام نے طبی امداد کیلئے  ہسپتال منتقل کردیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے