ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمیز راجا کو ایک  لاکھ 54 ہزار روپے ماہانہ پنشن ملے گی

got heated

لاہور: سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجا کو یکم جنوری سے ایک لاکھ 54 ہزار روپے ماہانہ پنشن ملے گی، جس کے لیے ان کا نام پنشن پانے ولاے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں باقاعدہ طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نے پنشن کے لیے بنائے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط بھی کردیے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے پی سی بی سے پنشن کے لیے درخواست کی تھی۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجا کو پنشن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانون کے تحت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں رمیز راجہ  60 سال کی عمر کو پہنچ چکے  ہیں اور قانون کے مطابق پی سی بی 60 سال سے زیادہ عمر کے حامل سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن دے رہا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ رمیز راجا نے بطور سربراہ پی سی بی پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں