ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں ترکیہ کے قونصل خانے پر پیٹرول بم حملہ

 پیرس:فرانس میں ترکیہ کے مارسیلیا قونصل خانے پر پیٹرول بم   حملہ  ، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ 

ترکیہ کے مارسیلیا قونصل جنرل آردا اولوتاش نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ   6 نقاب پوش افراد  ترکیہ قونصل خانے پر پیٹرول بم پھینکنے کے بعد فرار ہو گئے۔ سکیورٹی عملے کے الارم بجانے کے بعد فرانسیسی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ  شکر ہے کہ حملے میں نہ تو  کوئی زخمی نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی  مادی نقصان ہوا ہے۔ ہم نے شکایت درج کروا دی ہے اور مارسیلیا پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ قونصل جنرل آردا اولو تاش نے حملے کی وجہ اور  حملہ آوروں سے لا علمی ظاہر کی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں