ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی اور حیدرآباد کا ہر پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیا جائے، علی زیدی

rats also steal diesel

کراچی: تحریکِ انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کا ہر پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیا جائے۔

 علی زیدی نے کہا کہ 15 جنوری کو ہر صورت الیکشن ہوں گے، جنہوں نے امیدوار پورے نہیں کیے وہ چاہ رہے تھے کہ انتخابات ملتوی ہوں، میں آج بھی دعا کر رہا ہوں کہ یہ اکٹھے ہوں، ان کے اکٹھے ہونے سے ہمیں سیاسی فائدہ ہو گا۔

علی زیدی  نے کہا کہ ہم نے 3دن ممبر سازی مہم کی، کراچی والوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ہم اسٹیبلشمنٹ سے کوئی فیور نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ غیر جانبدار رہے، صرف اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ حالات کی خرابی کوئی افورڈ نہیں کر سکتا، پورے شہر میں بلاول اور سعید غنی کے پوسٹرز لگے ہوئے ہیں، اس وزیر کو تو انہوں نے بلدیات سے برطرف کیا تھا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ اگر آپ نے اسی منشیات فروش کو میئر متعارف کروانا ہے تو پی ٹی آئی کو جیت کی ایڈوانس مبارک باد پیش کرتا ہوں، پی ایس 104 میں جا کر معلوم کر لیں کہ کون منشیات کے اڈے چلاتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ امن و سکون سے الیکشن ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں