ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی بیس بال ٹیم نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: بھارتی بیس بال ٹیم نے اسلام آباد میں ہونے والے ویسٹ ایشیا چیمپئن شپ ایونٹ کے لیے پاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بھارت کو رواں ماہ اسلام آباد میں شیڈول ویسٹ ایشیا چیمپئن شپ میں شرکت کی دعوت دی تھی جو اس نے قبول کرلی ہے۔

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 25 جنوری سے یکم فروری تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں بھارت، افغانستان، فلسطین،سری لنکا، بنگلادیش کی ٹیمیں اپنی قسمت آزمائیں گی۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں