کراچی:شیل پاکستان نے،فروری2023ء میں شروع ہونے والے ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن 8 میں ملتان سلطانز کی ٹیم کی اسپانسرشپ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
شیل، پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں، اسی ٹیم کے ساتھ تیسرے سال کے لیے اپنی پاور پیک شراکت بڑھا رہا ہے جس میں ہر سال کرکٹ کے لاکھوں شائقین شریک ہوتے ہیں۔
ملتان سلطانز سال2021ء میں منعقدہ پی ایس ایل سیزن 6کی چیمپئن اور سال 2022ء میں منعقدہ سیزن 7 میں رنر اپ ٹیم تھی۔
پاکستان سپر لیگ ، پاکستان میں، کرکٹ کا سب سے کامیاب برانڈ بن کر ابھرا ہے جبکہ ملتان سلطانز ٹورنامنٹ کی ایک انتہائی مقبول فرنچائز ٹیم ہے۔
اس اسپانسرشپ کے ذریعے، شیل اپنے صارفین کے لیے قیمتی انعامات جیتنے اورپریمیم ہائی آکٹین ایندھن، شیل وی پاور خریدنے پر دلچسپ پیشکشوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد بہترین مواقع پیش کر رہا ہے ۔
ہائی آکٹین شیل وی پاور کار اور بائیک کے انجن کو ناقابل شکست کارکردگی اور تحفظ دیتا ہے۔شیل کے صارفین کو کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس عظیم الشان شو تک رسائی اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے ملاقات کا موقع بھی مل سکتا ہے۔
شیل پاکستان کے کنٹری چیئر، وقار صدیقی نے کہا:’’ہم ملتان سلطانز کے ساتھ مل کر پاکستان کے سب سے بڑے اور عظیم الشان کرکٹ شو کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔
شیل پاکستان کو ملک کے نوجوانوں پر بہت اعتماد ہے اور وہ کھیلوں کے صحت مند مقابلوں کی پرجوش حمایت کرتا ہے۔یہ ٹورنامنٹ لاکھوںلوگوں کو پرجوش تفریح اور عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
‘‘ملتان سلطانزکی جانب سے شیل پاکستان کے ساتھ اپنا تعلق جاری رہنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے چیف آپریٹنگ آفیسر، سید حیدر اظہر نے کہا:’’ہم شیل کے ساتھ تیسرے سال کے لیے بھی اپنی شراکت جاری رکھنے پر بہت خوش ہیں جو پاکستان کے سب سے بڑے اور مشہور برانڈز میں سے ایک ہے اور جس کا عمدہ کارکردگی کے حوالے سے نقطہ نظر، ملتان سلطانز میں ہماری اپنی ذات کا آئنہ دار ہے۔وہ شائقین کے جذبے کو مزید ہوا دینے کے لیے پر عزم ہیں۔‘‘
