ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں کلفٹن میں تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق

کراچی:کےعلاقے کلفٹن میں ضیاالدین اسپتال کے قریب مدرسہ جاتے ہوئے نوجوان بہن بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن انسپکٹر نصیر تنولی کے مطابق شیریں جناح کالونی کا رہائشی عبدالعزیز اپنے بچے اور پڑوسی عادل کی بیٹی اور بیٹے کو موٹرسائیکل پر لے کر دہلی کالونی میں واقع مدرسے جا رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 11 سالہ حذیفہ عادل اور اس کی بڑی بہن 18 سالہ بشری عادل جاں بحق ہوگئے جبکہ عبدالعزیز اور اس کا بچہ محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ حادثہ کسی ڈمپر کی وجہ سے پیش آیا مگر بعد میں عبدالعزیز کے بیان سے صورتحال واضح ہوئی کہ انہیں ایک منی بس نے ٹکر ماری۔بوٹ بیسن پولیس کے مطابق جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج نہیں۔پولیس کے مطابق دیگر ذرائع سے صورتحال کو مزید واضح کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں