ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 کراچی، حیدرآباد میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس، محکمہ بلدیات کا سندھ الیکشن کمشنر کو خط

کراچی:محکمہ بلدیات نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو خط لکھ دیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ 

محکمہ بلدیات کی جانب سے تحریر کیے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ نے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی منظوری دی ہے، کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرائے جائیں۔ خط میں کہا گیا کہ سیکشن 10 اے کے تحت حلقہ بندیوں کو ختم کیا گیا ہے، سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ 

محکمہ بلدیات نے موقف اختیار کیا ہے کہ متعلقہ اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں کے تحت الیکشن کرائے جائیں گے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع دادو اس وقت بھی بارش اور سیلابی پانی سے متاثر ہے، دادو کی تحصیل میہڑ اور تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں