کراچی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما حلیم عادل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی الیکشن سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعدسب جاگ گئے ہیں۔
حلیم عادل نے کہا کہ اب گورنرہاؤس سے آرڈیننس نکالنے کی کوشش ہورہی ہے اور اگر غیرقانونی آرڈیننس لائے توعدالت جائیں گے، پی ٹی آئی کاموقف انتہائی سادہ ہے، مسائل کاحل نئے انتخابات کی صورت میں ممکن ہے۔
انہوں نے کہاکہ مزید تاخیر کیے بغیر فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے، بلدیاتی انتخابات ہوتے ہی عوام کے مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

