English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسنوکر چیمپئن احسن رمضان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی:انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف)کے ورلڈ چیمپئن اور نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان شادی کے بندھن میں بندھ گئے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی بی ایس ایف چیمپئن کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، احسن کی دلہن کا نام رومیسہ ہے جو میٹرک کی طالبہ ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال آءبی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے ایرانی حریف عامر سرکوش کو 6-5 سے شکست دے کر کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے