English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہین آفریدی کا  بی پی ایل سے دستبراری کا اعلان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل)سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

 ٹی20 ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ(بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ری ہیب کے باعث وہ لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

 دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کے سی او او سمین رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 8 میں فرنچائز کی کپتانی کریں گے۔

 کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی میڈیکل ٹیم کی سخت نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں، انہوں نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ہوم سیریز میں شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے 19 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے