English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دہشتگردی کا دوبارہ اٹھنا ہے،فواد چودھری

summary

لاہور:رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کے بعد رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دہشت گردی کی عفریت کا دوبارہ اٹھنا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ ان 9 ماہ میں 3 سو کے قریب لوگ شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے، یہ سب جنگ کے بعد افغانستان کے استحکام کی تحریک انصاف کی پالیسی بدلنے کا نتیجہ ہے، اللہ شہیدوں کو غریق رحمت کرے۔ 

ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کو مسلسل سبوتاژ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جے آئی ٹی کے سربراہ مبارک باد کے مستحق ہیں، تمام پریشر کے باوجود انہوں نے تفتیش کو آگے بڑھایا، باقی اس حملے کے واقعات اور ملزمان کون سا چھپے ہوئے ہیں سب کو ہی پتہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے