ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا مشرقی یوکرین کے شہر سولیدار پر قبضے کا دعویٰ

روس کا مشرقی یوکرین کے شہر سولیدار پر قبضے کا دعویٰ

 کیف:روس نے جنگ کے دوران کئی ماہ کی ناکامیوں کے بعد مشرقی یوکرین میں نمک کی کان کنی والے شہر سولیدار پر قبضے کا دعوی کیا ہے ۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں فریقین کو سولیدار شہر میں شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم یوکرینی افواج کا کہنا ہے کہ شدید لڑائی ابھی بھی جاری ہے ۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جمعے کی رات اعلان کیا گیا کہ سولیدار کی آزادی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور یہ فتح ڈونیٹسک کے علاقے میں مزید کامیاب آپریشنز کا باعث بنے گی ، 10ہزار نفوس پر مشتمل اس چھوٹے سے شہر پر روسی قبضے کے بعد کریملین کی جانب سے قدرے اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔

روسی حکومت کے حمایت یافتہ جنگجوں کے گروپ کے سربراہ کا دعوی ہے کہ روسی سرکاری افواج کے بجائے ویگنر نے سولیدار پر حملے کی قیادت کی ہے۔ دوسری جانب یوکرین نے روس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سولیدار میں یوکرین اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں