English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی رابستان خان کی ضمانت منظور

کراچی:الیکشن کے روز ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن سدنھ اسمبلی رابستان خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ 

عدالت نے اپنے فیصلے میں 50 ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے، رابستان خان کو سندھ بلدیاتی الیکشن کے دن 15 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ رہنما تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت میں مقف اپنایا کہ رابستان کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیاد پر کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کے دن دو سیاسی پارٹیوں کے رہنماں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد کارکنان بڑی تعداد میں پولنگ سٹیشن کے باہر جمع ہو گئے تھے، واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے پی ٹی آئی ممبر اسمبلی رابستان خان کو حراست میں لے لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے