English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان اسمبلی مدت پوری کرے گی، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) اور پیپلز پارٹی کے مابین اردو اور انگلش میڈیم کا فرق ہے،عوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیا، بلوچستان اسمبلی مدت پوری کرے گی، اسے توڑا نہیں جائے گا۔

 عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عوام نے ہمیں 5 سال کا مینڈیٹ دیکر اسمبلیوں میں بھیجا ہے، جب تک وہ وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہیں اسمبلی کو کسی صورت برخاست نہیں کریں گے، حکومتیں تو آتی جاتی رہتی ہیں لیکن اسمبلی کو رہنا چاہئے۔

 عبدالقدوس بزنجو کا کہنا کہ بلوچستان میں جام کمال کی حکومت تبدیل کرنے میں ارکان اسمبلی نے اہم کردار ادا کیا ہے، اسٹیبلشمنٹ نے رتی برابر ساتھ نہیں دیا، اسٹیبلشمنٹ اگر معاملے میں مداخلت کرتی تو جام حکومت شاید تبدیل نہ ہوتی، عمران خان نے بھی اس پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ باپ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اردو اور انگلش میڈیم کا فرق ہے، سیاسی رہنمائوں کا پارٹیاں تبدیل کرنا معمول کی بات ہے، البتہ بلوچستان عوامی پارٹی اور پیپلز پارٹی میں کوئی خاص فرق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے