ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیپٹن (ر) صفدر ہنگامہ آرائی کیس سے بری

راولپنڈی: لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو سول جج عمران اکرم کی عدالت نے کارِ سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کے کیس سے بری کردیا۔

راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج کارِ سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کے کیس کی سماعت میں کیپٹن (ر) صفدر پیش ہوئے۔ 2018ء میں نیب عدالت سے سزا کے بعد ریلی نکالنے پر درج اس مقدمے میں 15 ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔  آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے بعد میں جاری کردیا گیا۔

قبل ازیں مقدمے کی سماعت سے قبل راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف سے پہلے مریم نواز 29 جنوری کو لاہور پہنچیں گی، جہاں ان کا شان دار استقبال کیا جائے گا۔

مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مریم نواز واپس آکر پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز دونوں پاکستان آ رہے ہیں۔ مریم نواز کا استقبال، نواز شریف کے استقبال کی ریہرسل ہوگی۔

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مریم نواز 29 جنوری کو شام 4 بجے لاہور ائرپورٹ پہنچیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں