ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، کار کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی ،ایک شخص جاں بحق، 5زخمی

کراچی: میں کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کلفٹن میں بلاول چورنگی کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر لگے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد قلابازیاں کھاتی ہوئی فٹ پاتھ سے جالگی۔

حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد ایک ہی گھر کے ہیں جن کا تعلق ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی سے ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق کی شناخت 35 سالہ شہباز سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں مبشر 18 سالہ، جاں بحق شہباز کی بیٹی صالحہ شامل ہے جبکہ 1 خاتون اور 2 بچوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں