اسلام آباد: فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد چودھری نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق حبہ فواد چودھری نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات میں انہیں فواد چودھری کی گرفتاری اور عدالت میں سماعت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشکل وقت میں فواد چودھری کی اہلیہ کی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔
