ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان جھنگی میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے جس مں دہشت گرد ہلاک اور کچھ فرار ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور  دو فرار ہوگئے،  ترجمان نے بتایا ہے کہ  دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے کرنا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو  پکڑنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گرد لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی اور کے پی میں دہشت گردی کر چکے ہیں، دہشت گردوں سے کلاشنکوف ، پستول کی 50 گولیاں،  2دستی بم  اور باوردی مواد برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فراردہشت گردوں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں