ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

 ہفتہ کی شام جاری آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں