ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج، ملاح نامزد

 کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید میں درج کر لیا گیا۔ 

ایس ایچ او ایم آر ایس قسمت خان کی مدعیت میں درج مقدمے میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار افسران اور کشتی کے ملاح کو نامزد کیا گیا۔ تھانہ محمد ریاض شہید میں درج مقدمے میں قتل بالسبب کے دفعات شامل کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز، اندہ ڈیم میں مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹنے سے 10 طلبا ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

 مدسرے کے طلبا پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔ خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ نگراں صوبائی وزیر خوشدل خان نے واقع کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کوہاٹ انتظامیہ کو واقع کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں