English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کا یوکرینی شہر باخموت کے گاؤں پر قبضے کا دعوی

ماسکو :روس نے یوکرین کے شہر باخموت کے شمالی مضافات میں ایک گائوں پر قبضے کا دعوی کیا ہے تاہم یوکرین کی حکومت کی طرف سے فوری طور اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یک بیان میں کہا کہ بلہودتنے گائوں جو باخموت کے شمال میں تقریبا پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اس پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

دریں اثنا روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے  بیلاروس کے ساتھ مشترکہ فوجی تربیتی مراکز قائم کرنے کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ پڑوسی ملک کی افواج یوکرین میں ان کی فوج کے ساتھ لڑائی میں شامل ہو سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیوٹن نے وزیر دفاع اور خارجہ کو بیلاروس کے ساتھ بات چیت کرنے اور تنصیبات کے قیام کے لیے ایک معاہدہ طے کرنے کا حکم دیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ مراکز کہاں قائم ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے