ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن دھاندلی سے چھینی گئی نشستوں پر بغیر دباؤ کے فیصلہ کرے، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دھاندلی سے چھینی گئی نشستوں پر بغیر دباؤ کے فیصلہ کرے۔

بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے جماعت اسلامی کی چھینی گئی 9نشستوں کے حوالے سے جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں ہونے والی دوسری سماعت کے حوالے سے اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دباؤ میں آنے کے بجائے جلد فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ تاخیر سے ابہام پیدا ہو رہا ہے۔ اپنے ایک ایک ووٹ کا تحفظ اور کراچی کا مینڈیٹ واپس لیں گے۔ پہلے نتیجہ درست ہو گا اس کے بعد کسی سے کوئی بات ہو گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل جمعہ کو صبح ساڑھے 10 بجے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس میں دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں