ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان ملکی سیاست کیلیے بھی نااہل ہوجائے گا، وفاقی وزیر تعلیم

شیخوپورہ: وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ کی ملکی سیاست کیلیے بھی نااہل ہوجائے گا، عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل میں عمران خان کے جھوٹے پن پر مہر ثبت کر دی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں فساد اور خلفشار کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا، وہ آئندہ کی ملکی سیاست کیلیے نااہل ہوجائے گا، عثمان بزدار نے کرپشن کی ابتدا کی، پرویز الہی اینڈ کمپنی نے اسے عروج تک پہنچایا۔

رانا تنویر  حسین  نے کہا کہ ملک کو عمران خان کی پیدا کردہ مشکلات کا سامنا ہے، جلد پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں