English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان جیل بھرو تحریک کا شوق بھی پورا کرلیں، قمر زمان کائرہ 

jail-filling

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے امور آزادکشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان اگر جیل بھرو تحریک شروع کرنا چاہتے ہیں تو اپنا یہ شوق بھی پورا کرلیں،

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کریں، گفتگو کا حصہ بنیں،ہٹ دھرمی،انا ،دوسرے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کی روش چھوڑ دیں، ہم انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں بلاتے ہیں وہ باتیں شروع کر دیتے ہیںکہ چوروں اور ڈاکوﺅں کے ساتھ نہیں چلوں گا، اب بے بسی میں آ کر غیر سیاسی باتیں کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے جو کرنا ہے کرلیں،شیخ رشید احمد نے آصف زرداری کے حوالے سے جو الفاظ ادا کئے وہ پاکستانی معاشرے میں قابل قبول نہیں ان کی گرفتاری قانون کے تحت ہوئی اس کا انتقامی کاروائی اور حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ہفتہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے امور آزادکشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کے اعلان پر کہنا تھا کہ عمران خان گرفتاری سے ڈر کر کبھی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جا کر چھپ کے بیٹھ جاتے ہیں جب کبھی گرفتاری کا اشارہ ہوا تو اپنے گھر کے باہر پارٹی کے نوجوانوں کا پہرا لگوا دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر جیل بھرو تحریک شروع کرنا چاہتے ہیں تو اپنا یہ شوق بھی پورا کرلیں، اگر وہ ملک و قوم کو عذاب میں ڈالنا چاہتے ہیں جس کی بنیاد پر حکومت کو بلیک میل کر کے میڈیا کو مجبور کر کے ضد منوانا چاہتے ہیں تو جو کرنا چاہتے ہیں کرلیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے