ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مملکت میں غیر ملکیوں کو شادی کے لیے وزارت عدل سے سہولت

ریاض:سعودی عرب میں لاکھوں غیر ملکی برسوں سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں۔ یہاں رہنے والیتارکین کو شادی کے لیے مقررہ قواعد پرعمل کرنا لازمی ہے۔ 

خانگی امور کے ماہر قانون اور مشیر احمد المحیمید کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت عدل نے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کو اپنے ہم وطنوں سے شادی کے لیے سہولت فراہم کی ہوئی ہے اس میں شرعی تقاضوں کومدنظر رکھا گیا ہے جن میں ولی الامر کا ہونا بنیادی شرط ہے۔

ماہرقانون المحیمید نے  کہا کہ سعودی قانون میں سعودی مرد سے غیرملکی خاتون یا سعودی خاتون سے غیرملکی مرد کی شادی کے لیے بعض شرائط مقرر کی گئی ہیں۔غیرملکی کا سعودی سے نکاح سے قبل ریجن کی گورنریٹ سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔  

سفارتخانے کے کردار پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکی مرد یا خاتون کی سعودی مرد یا خاتون سے شادی کے لیے سفارتخانوں کا کوئی عمل دخل نہیں تاہم ریجن کی گورنریٹ سے شادی کے لیے این اوسی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں