ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات میں تاخیر کی گئی تو جیل بھرو تحریک شروع کرینگے، عمران خان

republic

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع ہوگی، اس تحریک سے پاکستان کو حقیقی جمہوریت ملے گی۔

ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے جیل بھرو تحریک کے لیے رضا کاروں سے نام مانگ لیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جیل بھرو تحریک کے لیے رضاکارانہ طور پر سامنے آئیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ سیاست نہیں بلکہ حقیقی آزادی یعنی حقیقی جمہوریت کی جنگ ہے، الیکشن 90 روز سے آگے گئے تو آرٹیکل 6 لگے گا، ہم نے واضح پیغام دیا تھا کہ ان سے معیشت نہیں سنبھالی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج صورتحال سب کے سامنے ہے ملکی معیشت کی کیا حالت ہے، ہمارے سامنے 2 راستے تھے ایک تشدد اور پتھراؤ اور دوسرا جیل بھرو تحریک۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر ملک ایک قانون یعنی آئین کے تحت چلتے ہیں لیکن جب یہ حکومت آئی ہے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، عدالتوں کے احکامات پولیس سنتی ہے اور نہ ہی ریاست توجہ دیتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں