ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ کر دیئے گئے، عسکری قیادت نے ترکیہ میں زلزلے سے اموات پر اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق امدادی دستے پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے روانہ ہوئے۔آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیشنز ترکیہ روانہ ہوئے، پاک فوج کی میڈیکل ٹیم 30 بستروں کا موبائل ہسپتال قائم کرے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دستے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر کام جاری رکھیں گے، ریلیف کے کاموں کی تکمیل تک دستے وہاں موجود رہیں گے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیا بھی بھیجی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں