ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھتے اور فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان سپر ہائی وے سے گرفتار، 2 کلاشنکوف برآمد

بھتے اور فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان سپر ہائی وے سے گرفتار، 2 کلاشنکوف برآمد

کراچی : شہر قائد کے تاجروں سے بھتہ وصولی کے فون کرنے اور بھتہ نہ دینے پر ان کے گھروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 2 کلاشنکوف برآمد ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس ٹیسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق ملزم احمد اللہ عرف بشیر اور ساتھی نعمت اللہ کو سائٹ سپر ہائی وے پر دھنی بخش گوٹھ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر ایک خالی پلاٹ میں چھپائی گئی 2 کلاشنکوف گولیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو تربیت کے لیے کئی بار افغانستان جا چکے ہیں۔

ملزمان اسی کالعدم تنظیم کے نام پر کراچی کے تاجروں کو بھتہ کے لئے فون کال کرتے رہے اور بھتہ نہ دینے پر ان کے گھروں پر فائرنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں