ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل، اپنے ساتھیوں سے چھکے چوکے کھائے تو پورا سال باتیں سننا پڑیں،شاداب خان

اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ایونٹ میں اپنے ساتھیوں سے چھکے چوکے کھائے تو پورا سال باتیں سننا پڑیں۔

شاداب خان نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کروں گا اس پی ایس ایل میں انجری کا شکار نہ ہوں،گزشتہ سال انجری کی وجہ سے ٹیم کو نقصان ہوا،قومی کرکٹر نے کہا کہ پہلے پی ایس ایل کے بعد مجھے اعتماد ملا، پہلے صرف بولنگ کرتا تھا لیکن پھر میں نے خود پر اعتماد کیا اور جب  مجھے کپتان بنایا گیا تو میں نے کپتانی کا فائدہ اٹھایا اور اوپر جاکر بیٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اسکِل گیمز ہوتا ہے، اس میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کی خوبی اور خامی کو جانتے ہیں جب کہ پاکستان سپر لیگ کا بولنگ اسٹینڈرڈ دنیا میں مقبول ہے،شاداب کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اپنے ٹیم میٹ سے مار کھائی تو پورا سال سننا پڑتی ہے، بیٹنگ میں بابر اور فخر سے بچنا پڑتا ہے اگر انہوں نے چھکے چوکے لگائے تو خوب ریکارڈ لگے گا اور باتیں بھی سننا پڑیں گی، بولنگ میں حارث رئوف سے بچنا ہوتا ہے کیونکہ اس نے آٹ کردیا تو بڑی باتیں سننا پڑیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں