ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف پاکستان واپس آئیں، مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا، عمران خان

conspiracy

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی، جو بری طرح ناکام ہو گئی، نواز شریف پاکستان واپس آئیں انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا، حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔

صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے، بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے صرف عدلیہ سے امید ہے، موجودہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کا مطلب صرف آرمی چیف ہوتا ہے۔

موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، انہوں نے مزید کہا پہلے حکومت دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلائے تو صحیح، جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار اور مخلص لوگوں کو دیں گے، آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پاکستانی معیشت کو صرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے، حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں