ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجریا‘ عام انتخابات کے باعث ملک کی تمام یونیورسٹیاں بند کرنے کا حکم

ابوجا: نائیجیرین نیشنل یونیورسٹیز کمیشن نے ملک کی تمام یونیورسٹیوں کو 22 فروری سے 14 مارچ تک عام انتخابات کی وجہ سے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا، انتخابات 25 فروری کو منعقد ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق این یو سی کی جانب سے یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ انتخابات کے لئے پولنگ کے دوران عملے اور طلبا کی حفاظت اور تحفظ کے خدشات کے بعد کیا گیا ہے۔

ملک میں جاری عدم تحفظ کے مسائل کی وجہ سے یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ آیا انتخابات 25 فروری کو طے شدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھ سکیں گے یا نہیں، تاہم الیکشن کمیشن کے سربراہ نے انتخابات منصوبے کے مطابق ہونے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں