ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقتدار میں آکر اپوزیشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن تھا، وزیر داخلہ

negotiation

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن تھا، لیکن اسٹیبلشمنٹ نے ان کا ساتھ نہیں دیا، اسٹیبلشمنٹ سے جو غلطی ہوئی وہ تسلیم کرتے ہیں، عدم اعتماد کے وقت اسٹیبلشمنٹ کا کردار نیوٹرل تھا۔

رانا ثنا نے کہاکہ  عمران خان کے اتحادیوں کو روکنا فوج کا کام نہیں تھا، ہماری حکومت گرانے میں 5 آدمیوں کا بنیادی کردار تھا، بابا رحمتے کی سرپرستی کے بغیریہ معاملہ پورا نہیں ہوسکتا تھا، بابا رحمتے اس سازش کاحصہ تھے، وہ سب کچھ مینج کررہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف بینیفشری نہیں بلکہ سازش کا حصہ بھی تھے، اقتدار میں آنے کے بعد عمران کو سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے تھا، عمران خان نے کہا معیشت نہیں بلکہ اپوزیشن ملک کا مسئلہ ہے۔

رانا ثنا نے مزید کہا کہ عمران خان سیاستدان اور انسان ہوتے تو معیشت کے معاملے پر ساتھ بیٹھتے، چیئرمین نیب کو عمران خان مینج کررہے تھے، خاتون کو بلیک میل کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوانے پر آمادہ کیا گیا، میرے کیس میں بھی عمران خان نے مینیج کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں