لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل رائونڈر عبدالرزاق نے محمد حفیظ کو پروفیسر کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ کو پروفیسر اس لیے کہتے ہیں کہ ان میں بولنے کی کوالٹی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے بتایا کہ محمد حفیظ کو پروفیسر اس لیے کہتے ہیں کیوں کہ ان کے اندر بولنے کی کوالٹی ہے۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دے دی۔
