English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز 27 فروری سے کریں گے، لیاقت بلوچ

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مرکزی الیکشن سیل کے چیئرمین  لیاقت بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ 27 فروری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں جماعت اسلامی انتخابات 2023ء کنونشن سے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے منشور کا اعلان ہوگا اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق انتخابی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، 27 فروری  کے کنونشن میں پنجاب،خیبرپختونخوا سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران،خواتین،نوجوان اور جماعت اسلامی  اور انتخابی  تنظیم کے عہدیداران شرکت کریں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ مار گئی مہنگائی مارچ سے جماعت اسلامی نے مہنگائی،بیروزگاری،افراط زر،لاقانونیت کے خلاف سراپا احتجاج عوام کی ترجمانی کی ہے جماعت اسلامی ہی عوام کی خادم اور عوام کے دکھوں کا احساس رکھنے والی جماعت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور کرپشن کے خلاف جدوجہد تیز ہوگی۔اقتصادی تباہی کے ذمہ دار فوجی حکمران اور پی پی پی،مسلم لیگ،پی ٹی آئی،ایم کیو ایم ہیں۔اقتدار طبقہ کی نا اہلی کرپشن اور بیڈ گورننس ملک  وملت کے لیے بڑا بوجھ اور سیکیورٹی رسک بن گئی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اتحادی حکومت اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے آئین،جمہوریت اور عوام کے انتخابی جمہوری حقوق کے راستہ میںرکاوٹیں کھڑی کر رہی  ہے ۔عمران خان پاکستانی سیاست  کے تیسرے مشہور لیڈر ہیں لیکن انہوں نے مقبولیت کے باوجود اپنی پارٹی چلانے ،اقتدار میں آ کر گڈ گورننس دینے اور اپوزیشن میں آئین ،جمہوریت انتخابات اور پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے منفی کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے