ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر پنجاب کا الیکشن کے فیصلے کی تشریح کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور: پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کی تشریح کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب نے ایڈووکیٹ شہزاد شوکت کے توسط سے سنگل بینچ کے فیصلے کی وضاحت کے لے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو تاریخ سے متعلق گورنر سے مشاورت کا حکم دیا ہے لیکن گورنر کے پاس ایسا کوئی آئینی اختیار نہیں جب کہ گورنر نے اسمبلی تحلیل پر دستخط ہی نہیں کیے۔

واضح رہے کہ عدالت کے حکم پر الیکشن کمیشن کے وفد نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی تھی، جس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب بھی شریک تھے۔

عدالت کے سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے اور گورنر سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر گورنر پنجاب نے صوبے میں الیکشن کے حکم کی وضاحت کے لیے لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں