ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میانوالی،دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

میانوالی:پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی )کی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی )کا اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کالاباغ میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پرحملہ کیا، جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور بیس منٹ تک دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہے جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ اورٹی ٹی پی کے سٹیکرز برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کا مذید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دو دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں