ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسداد دہشتگردی کیلیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

response

کراچی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کراچی پولیس آفس (کے پی او) کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی پولیس چیف آفس کا دورہ کیا، آرمی چیف اور وزیراعلی سندھ کو  پولیس آفس حملے سے متعلق کور ہیڈکوارٹرز میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعلی سندھ نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہوتا، گمراہ کن تصورکو لالچ اور دبا سے مسلط کیا جاتا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا انسداد دہشت گردی کے لیے اعتماد اور  مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کیا اور شکست دی، ہم مل کر خوشحال مستقبل کیلیے اس خطرے پر غالب آئیں گے۔

پاک فوج کے سربراہ نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کے ایکشن کو سراہا اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر فورسزکو خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس چیف کے دفتر پر ہونے والے حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار اور ایک سویلین بھی شہید ہوا تھا۔دوسری جانب کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں