کراچی: کراچی پولیس افس حملے میں زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔دوروز قبل کراچی پولیس آفس میں دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی پولیس حملہ کیس: گاڑی سے متعلق اہم انکشافات
تاہم پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کو صرف 3 گھنٹوں کے اندر دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے آپریشن کلین اپ کیا۔
دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے تھے، تاہم زخمی ہونے والے پولیس اہلکار عبدالطیف آج زخموں کی تاب بہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے، اور کراچی پولیس آفس میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
ترجمان ایس ایس یو کے مطابق شہید ہونے والا اہلکارعبدالطیف سیکیورٹی ڈویژن ون میں تعینات تھا، جو دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔
