ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور شام  سے الخدمت کے رضا کاروں  کی وطن واپسی

لاہور:  الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں کی 47 رکنی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں خدمات سرانجام دینے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئی ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، ترکیہ کے قونصل جنرل امیر اوزبے، الخدمت کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خبیب بلال  اور ترکش ائرلائن کے جنرل مینیجرعمراوندرسمیت دیگر ذمہ داران نے الخدمت رضاکاروں کی ٹیم کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر استقبال کیا۔

کراچی میں نائب صدر الخدمت فاونڈیشن اعجاز اللہ خان،اسلام آباد میں صدر الخدمت خیبر پختونخواں، خالد وقاص اور صدر الخدمت گلگت بلتستان، زکریا احمد ایڈوکیٹ  نیریسکیو ٹیم کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے اس موقعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ متا ثرین کی مدد کرکے الخدمت کے رضا کاروں نے پاکستان کانام روشن کیا ہے۔ ان رضا کاروں کی انسانی خدمات قابل ستائش ہیں۔۔

وزارت داخلہ ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (اے ایف اے ڈی) کی خواہش پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے رضاکاروں کی 47 رکنی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ بھیجی گئی تھی۔ جسے وہاں اے ایف اے ڈی نے ‘پاک 10’ کا نام دیا گیا۔الخدمت ریسکیو ٹیم کے آپریشنل ہیڈ فواد شیروانی نے بتایا کہ یہ ٹیم ملبے میں انسانوں کی تلاش اور دیگر ریسکیو آپریشنز کے جدید آلات،آڈیو سرچ کیمرہ، ہائیڈرالک کمبل ٹول، چینسا ڈی کٹ، چیپنگ ہامر، اینگل گرینڈر، گیس ڈیٹیکٹر، سپائن بورڈ، چیسٹ ایکسٹریکشن ڈیوائس اور فولڈنگ سٹریچر آرمی سے لیس متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دیتی رہی۔ رسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے6 افراد کو زندہ جبکہ 56 لاشیں نکالیں۔

ترک قونصل جنرل نے کہا کہ ترکیہ زلزلہ میں خدمات پیش کرنے پر پاکستان اورالخدمت کی ٹیم کے بے حد مشکور ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن پاکستان نے فوری رسپانس دے کر ترک عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں